Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف ن لیگ کے قائم مقام صدر ، نوازشریف تاحیات قائد منتخب

شہباز شریف ن لیگ کے قائم مقام صدر ، نوازشریف تاحیات قائد منتخب
February 27, 2018

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہوا اور گھرکی بات گھر ہی میں رہ گئی۔
پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق نے مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔
شہباز شریف نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل قرار دیئے گئے نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی تجویز دی تو مجلس عاملہ نے ہاں میں ہاں ملا دی۔
اسی پر ہی بس نہیں بلکہ پارٹی کی صدارت کے لئے بھی نااہل قرار پانے والے نوازشریف نے بھی خالی جگہ پر اپنے ہی بھائی کا نام ہی تجویز کر دیا۔
میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے اجلاس کی کارروائی بتانے سے زیادہ عدلیہ کے فیصلوں ہدف بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ، اُن کے خلاف فیصلے کر کے سویلین بالادستی سلب کی جا رہی ہے۔
مشاہداللہ نے بتایا کہ شہباز شریف کو چھ مارچ کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں مستقل پارٹی صدرمنتخب کیا جائے گا۔