Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف نے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی کی مںظوری دیدی

شہباز شریف نے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی کی مںظوری دیدی
August 21, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی شہبازشریف نے کہا کہ سو ارب روپے کے تاریخ ساز کسان پیکیج کی پائی پائی کاشتکاروں تک پہنچائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اور بینکوں کے صدور سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب میں کاشتکاروں کو بلاسود قرضے آسان شرائط پر دئیے جائیں گے۔ پانچ لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں سے فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی رکھنے والا کاشتکار بلاسود قرض لینے کے لیے اہل ہو گا۔ پنجاب حکومت بینکوں اور مالیاتی اداروں کی وساطت سے کاشتکاروں کو اربوں روپے کے بلاسود قرضے دے گی اور اس ضمن میں تمام مارک اپ خود برداشت کرے گی۔ شہباز شریف نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب ایگریکلچر فاؤنڈیشن کے قیام کا جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زرعی اسٹاک ایکسچینج کا قیام بھی وقت کی ضرورت ہے اس لیے اس ضمن میں جائزہ لے کر تجاویز پیش کی جائیں۔