Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو دروغ گو قرار دیدیا

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو دروغ گو قرار دیدیا
August 29, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو دروغ گو قرار دیدیا۔

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ پی ڈی ایم نے کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ باغ جناح میں جلسے کے دوران شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو دروغ گو قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا یہ کنٹینر پر کھڑے ہو کرکہتا تھا بجلی کے بل بڑھ جائیں تو وزیراعظم اور حکومت کرپٹ ہے۔ اس نے پچھلے سال 1100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا لیکن سندھ کو ترقی کیلئے چند ٹکوں کے سوا کچھ نہیں ملا ۔ نواز شریف نے کراچی کا امن بحال کیا، اب بوری بند لاشیں نہیں ملتیں۔

 انہوں نے کہا مہنگائی کا طوفان روکنے کیلئے عوامی ریلے کو اسلام آباد لے جانا ہو گا۔ کرپٹ حکومت کو دفن کرنے کے لیے جائیں گے، یہ ہوکر رہے گا۔ مولانا فضل الرحمن تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے قافلے کی قیادت کریں گے۔ عمران خان نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے،  پی ڈی ایم کو موقع ملا تو مہنگائی ختم اور ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے ۔