Wednesday, October 5, 2022

شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بڑی گیم کی، عمران خان

شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بڑی گیم کی، عمران خان
صوابی (92 نیوز) عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بڑی گیم کی اور پچیس جولائی کے بعد شہباز شریف بھی جیل جائیں گے ۔ پی ٹی آئی نے صوابی میں میدان سجایا۔ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اپنے کپتان کا خطاب سننے پنڈال میں پہنچی۔ کپتان نے بھی کھلاڑیوں کا لہو خوب گرمایا۔ کہا کہ اُنہیں کہا گیا کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے تو کیا وہ بنی گالا بند ہو کر بیٹھ جائیں۔ یہ لوگ الیکشن ملتوئی کرانا چاہتے ہیں۔ عمران خان بولے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بڑی گیم کی ہے۔ شہباز شریف گاڑی میں چھپ کر بیٹھے رہے۔ عمران خان نے شہباز شریف اور نواز شریف  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اور یہ بھی کہا کہ پچیس جولائی کے بعد شہباز شریف کی جیل جانے کی باری ہے۔ کپتان نے آصف زرداری  کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا زرداری بیمبینوسینما میں ٹکٹ بلیک کرتا تھا کدھرسے پیسہ آیا؟ عمران خان نے مستونگ میں افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا  جبکہ مرادن میں بھی پرجوش خطاب کیا۔