Sunday, September 25, 2022

  شہباز شریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا

   شہباز شریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا
ساہیوال(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نے ساہیوال میں تیرہ سو بیس میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا ۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ پاک چین اقتصادی راہداری  منصوبے کا حصہ ہے منصوبے سے دسمبر 2017 تک بجلی پیدا ہونا شروع ہو جائے گی۔ تیرہ سو بیس میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ برس مئی میں رکھا تھا،ساہیوال کول پاور پروجیکٹ دس سو اٹھائیس ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔