Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف نے راولپنڈی میٹرو منصوبے کی تحقیقات میں نیب کو جواب جمع کرا دیا

شہباز شریف نے راولپنڈی میٹرو منصوبے کی تحقیقات میں نیب کو جواب جمع کرا دیا
August 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے راولپنڈی میٹرو منصوبے کی تحقیقات میں نیب کو جواب جمع کرا دیا۔

نیب راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے ۔ تحریری جواب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اورعطا تارڑ نے جمع کرایا ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے کوئی تحریری سوالنامہ نہیں ملا ۔ پہلا طلبی کا نوٹس ملا جس کا جواب دیا ۔ نیب سوالنامہ دے تحریری جواب دوں گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہبازشریف  پر  کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا ۔ نااہل حکومت بےبنیاد کیسز بنانے میں مصروف ہے ۔ چیئرمین نیب کو بی آر ٹی منصوبےمیں کرپشن  کیوں نظر نہیں آتی؟

لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد یہ کیس چلایا جارہا ہے ۔ لاہور ہایکورٹ نے فیصلے میں لکھا کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ اورنج ٹرین منصوبے میں اکیاسی ارب روپے کی بچت ہوئی ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔