Saturday, December 2, 2023

شہباز شریف نے حکومت کے اقدمات کو سویلین ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا

شہباز شریف نے حکومت کے اقدمات کو سویلین ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا
December 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکومت کے اقدامات کو سویلین ڈکٹیٹرشپ قرار دے دیا اور کہا حمزہ شہباز کے معاملہ میں زیادتی کی گئی ۔ اپوزیشن کے مشترکہ مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاکہ اپوزیشن کا اسمبلی میں متفقہ حکمت عملی بنانے پراتفاق ہوا ہے، ایوان کا وقت ضائع ہونے سے بچائیں گے ، اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ شہبازشریف نے واضح کیا چیئرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈر ہی ہو گا۔ تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سےاعتماد کے اظہار پر ان کا شکرگزار ہوں۔ شہبازشریف نےحمزہ شہباز کے معاملہ میں حکومتی سفاکی کی مذمت کی اور بلاول بھٹو کا بھی دفاع کیا۔ قائد حزب اختلاف نے حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی اور نیب کا غیر مقدس الائنس ہے۔ مالم جبہ کیس میں ابھی تک کسی کو ہاتھ نہیں لایا گیا۔