شہباز شریف نے تحریک انصاف پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی
لاہور ( 92 نیوز) شہباز شریف نے تحریک انصاف پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ، مسلم لیگ ن کے صدر نے پی ٹی آئی سے 26 سوالات کر ڈالے ۔
شہباز شریف نے پوچھا کہ 350 ڈیم ،250کالج اور ایک ہزار اسٹیڈیم کہاں ہیں ، کیا90 روز میں خیبر پختونخوا سے کرپشن ختم ہوئی۔
صدر مسلم لیگ نے استفسارکیا کہ صادق وامین نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ سے ڈیڑھ ارب کیسے ہوگئے،عمران خان بتائیں ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا امید ہے پی ٹی آئی ان سوالات کا سنجیدگی سے جواب دے گی۔