Sunday, September 25, 2022

شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

صدر ن لیگ کہتے ہیں، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ معاشی دہشت گردی ہے۔ ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے،ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا، بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ہے۔ بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔