Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف نے ای وی ایم کو شیطانی خواہشات پر مبنی مشین قرار دے دیا

شہباز شریف نے ای وی ایم کو شیطانی خواہشات پر مبنی مشین قرار دے دیا
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ای وی ایم کو شیطانی خواہشات پر مبنی مشین قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا ہم بل بلڈوز نہیں کرنے دیں گے۔ پوری متحدہ اپوزیشن سیسہ پلائی دیوار بن جائیگی۔ قوم کالے قانون نہیں مانے گی۔ عمران نیازی نے عوام کا گلا کاٹ دیا۔ آج مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ اس حکومت کو نہ مہنگائی کی غرض ہے، نہ ڈینگی کی، نہ کسی اور مسئلے کی۔ انھیں صرف اس مشین کے ذریعے عوام کے پاس جائے بغیر دوبارہ جیتنے کی فکر ہے۔

شہباز شریف نے کہا غیر ممالک میں موجود پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ وہ سورت بیرون ملک ہیں لیکن ان کے دل یہاں اٹکے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے کوئی اختلاف نہیں۔ ہمیں اس طریقہ کار سے اختلاف ہے جو یہ حکومت استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ہمیں اس بارے میں بھی پوری طرح چوکنا ہونا ہو گا۔