Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف لندن سے کورونا کیخلاف جنگ لڑنے کی بڑھکیں مار کر آئے، فیاض چوہان

شہباز شریف لندن سے کورونا کیخلاف جنگ لڑنے کی بڑھکیں مار کر آئے، فیاض چوہان
April 20, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ شہباز شریف لندن سے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کی بڑھکیں مار کر پاکستان آئے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نیب پیشی سے استثنیٰ کے لیے تحریری معذرت نامہ پیش کیا ہے، وہ کہتے ہیں میں انہتر سالہ کینسر کا مریض ہوں، کورونا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب احتساب سے بچنے کے لیے کورونا وائرس کا بہانہ کرکے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں، ریاستی ادارے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ، اقرباء پروری، ٹی ٹی پر مبنی ڈاکوں کا حساب کتاب مانگ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف جب سے ملک واپس آئے ہیں، کورونا کے نام پر ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔ کبھی لیپ ٹاپ لیڈر، کبھی ڈاکٹر اور صحافیوں کو مضحکہ خیز حفاظتی کٹس دے رہے ہوتے ہیں۔ ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک صابن، ایک ماسک اور ایک ہینڈ سینیٹائزر کو خصوصی حفاظتی پیکیج کا نام دیا۔ شہباز شریف کو اپنی کرپشن اور بددیانتی کا ہر حال میں حساب دینا ہوگا۔