Thursday, December 8, 2022

شہباز شریف لندن ارہے ہیں مگر دعویٰ کا وقت گزر گیا، ڈیوڈ روز

شہباز شریف لندن ارہے ہیں مگر دعویٰ کا وقت گزر گیا، ڈیوڈ روز
اسلام آباد(نیٹ نیوز ) برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے سنا ہے میاں شہباز شریف  لندن آرہے ہیں لیکن میرے خلاف دعوی ٰ کیلئے تو وہ عدالت نہیں جا سکتے کیونکہ کیس سے پہلے وکلا کی مشاورت کا طویل مرحلہ ہوتا ہے جس کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ۔

شہباز شریف عدالت جائیں ، دفاع کروں گا، ڈیوڈ روز

 اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ان کے بھائی نوازشریف کا تعلق ہے تو ، ان کو میرے آرٹیکل کے حوالے سے مجھ پر مقدمہ کرنے میں دیر ہوگئی ہے کیونکہ 12ماہ کی مدت کئی ماہ قبل ختم ہو چکی۔ واضح رہے ڈیوڈ روز نے انکشاف کیا تھا کہ شہباز شریف زلزلہ زدگان کا پیسہ بھی کھا گئے ۔