Thursday, December 1, 2022

شہباز شریف فائنل دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے

شہباز شریف فائنل دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے
لاہور(92نیوز) وزیراعلیٰ شہبازشریف پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ  نے قذافی سٹیڈیم کے باہر سکیورٹی بھی چیک کی اور تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔ دوسری طرف وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر پیغام  دیا ہے کہ پاکستان  نےایک بارپھر ثابت کیا کہ اس کی تنہائی کے دن ختم ہو گئے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل ہم سب کے دلوں کے بہت قریب ہے 4 سال کے دوران ہم مضبوط ،محفوظ اور مزید مستحکم ہوئے ہیں ۔