Saturday, July 27, 2024

شہباز شریف سے جہلم میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے شہریوں اورپولیس اہلکاروں کی ملاقات

شہباز شریف سے جہلم میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے شہریوں اورپولیس اہلکاروں کی ملاقات
January 30, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سےجہلم کےعلاقےڈومیلی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام بنانےوالے شہریوں اورپولیس اہلکاروں نے ملاقات کی۔شہبازشریف نے ان کی بہادری، جرأت اور فرض شناسی کی تعریف کی۔ تفصیلات کےمطابق ایوانِ وزیراعلی میں ہونےوالی ملاقات کے موقع پرگفتگوکرتےہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کاکہناتھاکہ جس دلیری اورجرأت کے ساتھ شہریوں اوراہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا اس پرپوری قوم کو فخرہے ۔ شہریوں نے بروقت احساس ذمہ داری کا ثبوت دیا جبکہ موٹروے اور مقامی پولیس نے بھی قابل ستائش کردار ادا کیا ہے اس موقع پروزیراعلی نےشہریوں اوراہلکاروں میں نقدانعامات بھی تقسیم کیے۔