Tuesday, October 4, 2022

شہباز شریف ، رانا ثنا مستعفی ہوکر گرفتاری دیں ، طاہر القادری

شہباز شریف ، رانا ثنا مستعفی ہوکر گرفتاری دیں ، طاہر القادری

لاہور ( 92 نیوز ) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مادل ٹاؤن میں قتل عام پر شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ مستعفی ہو کر گرفتاری دیں ۔ پنجاب حکومت کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔
سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ نے حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے مطابق بئیریر قانونی تھے انکو ہٹانا مقصود نہیں تھا بلکہ مجھے ہٹانا اور ڈرانا چاہتے تھے ۔
پاک سر زمین کے سربرائ مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری پارٹی کراچی میں بھی ظالموں کے خلاف کھڑی ہے۔ رانا ثنا اللہ اور سیکرٹری وزیر اعلیٰ کو جوابدہ تھے اس لیے وزیر اعلی بھی اس میں شامل ہیں ۔ یہ لوگ اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں ۔
دوسری جانب طاہر القادری کے کنٹینر کو رنگ و روغن کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
لاہور میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر موجودکنٹینر کی مرمت کا کام بھی کیا جا رہا ہے ۔