Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

شہباز شریف تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
August 27, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر صوبائی رہنماؤں نے استقبال کیا۔

شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہوٹل چلے گئے، کارکنان کی بڑی تعداد شہباز شریف کے استقبال کے لئے ائیرپورٹ پہنچی تھی۔

ذرائع نے بتایا شہبازشریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ن لیگ سندھ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں تنظیمی اُمور اور مفتاح اسماعیل کے استعفے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر 29 اگست کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے، اس دوران سندھ کی کئی اہم سیاسی شخصیات کا شہباز شریف کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔