Monday, October 3, 2022

شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، شہزاد اکبر کا دعوی

شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، شہزاد اکبر کا دعوی
September 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے دعوی کیا کہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے۔

ٹویٹ میں شہزاد اکبر نے کہا برطانیہ میں کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی۔ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی عدالت سے مفرور ہیں۔ این سی اے تحقیقات نیب یا اثاثہ ریکوری یونٹ کی درخواست پر نہیں تھیں۔

برطانوی حکام نے دو ہزار انیس کے کچھ فنڈز کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات شروع کی تھیں۔