Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف اور رانا ثنا کے استعفے کی آج کی ڈیڈ لائن

شہباز شریف اور رانا ثنا کے استعفے کی آج کی ڈیڈ لائن
January 7, 2018

لاہور (92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا کے استعفیٰ کی حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کے استعفوں سے متعلق مستقبل کا لائحہ عمل کل دیا جائے گا۔
اس حوالے سے عوامی تحریک نے مؤقف اپنایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ شہباز شریف اور رانا ثنا سمیت ذمہ داران عہدوں سے مستعفی ہوں۔
ادھر عوامی تحریک کی اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے لاہور میں ہو گا جس میں آئندہ کا احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔