Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف ، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کا کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

شہباز شریف ، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کا کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
June 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کا کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی، ان کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد ان کے جاننے والے ہیں لہٰذا وہ کیس نہیں سن سکتے۔ جسٹس شیخ عظمت  سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی،ان کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد ان کے جاننے والے ہیں، وہ کیس نہیں سن سکتے جس پر بینچ ٹوٹ گیا۔نئے بینچ کی  تشکیل کے بعد دوبارہ سماعت ہوگی۔ دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے شہبازشریف کے وکیل اشتر اوصاف سے استفسارکیاکہ آپ کی طبیعت کیسی ہے ، آپ کو مقدمہ لینے کےلیے بھی فٹ ہونا چاہیے۔ اشتراوصاف نے کہا کہ جی طبعیت اب بہتر ہے۔