Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف ، اسد عمر نے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیئے

شہباز شریف ، اسد عمر نے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیئے
July 25, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جونیر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔ شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے صبح سویرے ہی پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی جیت کا دن ہے۔ پاکستان کی اکثریت مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وقت ضائع نہ کریں گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو عوام کی تقدیر بدلیں گے، بھاشا ڈیم بنائیں گے۔ ادھر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کے حلقہ 54 سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسد عمر کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے آپ آج ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل تیز رہے گا۔ لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکلیں گے۔ انشاءاللہ تحریک انصاف کی حکومت بننے والی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ ان انتخابات میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ ہمیں اتنے ووٹ مل جائیں گے کہ حکومت بن جائے گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ آج انتخابات میں عوام کے فیصلے کے بعد پاکستان درست سمت میں چلے گا۔ آج ملک کی نئی سمت کا تعین ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت جان ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت محنتی ہیں۔ پاکستان میں بے شمار وسائل ہیں۔ ضرورت ہے تو پرخلوص لیڈر شپ کی۔ پاکستان ضرور طاقتور ملک بنے گا۔