Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز سینئر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا

شہباز سینئر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سابق اولمپین شہباز سینئر کو پی ایچ ایف کا سیکرٹری مقرر کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد سے استعفیٰ لئے جانے کے بعد چارج سنبھالنے والے شہباز سینئر نے تمام سابق عہدیداران کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق رشید جونیئر چیف سلیکٹر ، طاہر زمان ہیڈ کوچ جبکہ محمد عرفان بطور معاون کوچ کام کرینگے۔ اخلاق عثمانی کو پی ایچ ایف کے خزانچی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔