شہبازشریف کے ڈیل مذاکرات میں نوازشریف کی ضد رکاوٹ ہے، شیخ رشید

لاہور(92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ڈیل کیلئے مذاکرات کامیاب کرانا چاہتے ہیں، نواز شریف کی ضد معاملات خراب کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی سیاست کا امتحان ہے، آصف زرداری کھلے دل کے آدمی ہیں، خود بھی کھاتے ہیں، دوستوں کو بھی کھلاتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا ملک لوٹنے والوں کی لندن سے بھی گرفتاری ہو سکتی ہے، دیگر جماعتیں دھرنے میں جے یو آئی کا ساتھ نہیں دیں گی، فضل الرحمان کو پیغام پہنچا دیا گرم جگہ پر پائوں نہ رکھیں۔