Monday, October 3, 2022

شہبازشریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی ، نیب کا اعلامیہ

شہبازشریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی ، نیب کا اعلامیہ
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کیس میں تحقیقات کے معاملے پر نیب اعلامیے میں کہا گیا شہبازشریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی۔ ترجمان نیب کے مطابق شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالت میں قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر دائر کئے گئے۔ انہوں نے کہا زیر سماعت ریفرنسز کے میرٹس کے بارے میں قیاس آرائیوں کی بجائے معزز عدالت مجاز کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔