Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف کی ہیلی کاپٹرحادثے میں یرغمال پائلٹس کے گھر آمد ،بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی

شہبازشریف کی ہیلی کاپٹرحادثے میں یرغمال پائلٹس کے گھر آمد ،بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی
August 5, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب کی ہیلی کاپٹرحادثے میں یرغمال بننے والے پائلٹس کے گھرآمداہل خانہ کو بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب نے اپنے ہیلی کاپٹر کے عملے کرنل شفیق،کرنل صفدر کےاہل خانہ سے ملاقات کی  شہبازشریف نے ان کے اہلخانہ کو یقین دلایاکہ عملے کی بحفاظت واپسی کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں ،جلد اچھی خبر ملےگی وزیراعلی پنجاب نے اہلخانہ کوبتایاکہ تمام پائلٹس ان کے قابل اعتماد ساتھی ہیں جن کی واپسی کےلیے وہ خود بھی فکرمندہیں۔ وفاقی حکومت  کے تمام اداروں سے عملے کی واپسی کےلیے رابطے میں ہیں ۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز ازبکستان جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث افغانستان کے صوبےلوگران  میں اتارلیاگیاتھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے ہیلی کاپٹر کے عملے کو یرغمال بنالیاہے۔