Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہبازشریف کی گرفتاری پری پول دھاندلی ہے ، راجہ ظفر الحق کا الیکشن کمیشن کو خط

شہبازشریف کی گرفتاری پری پول دھاندلی ہے ، راجہ ظفر الحق کا الیکشن کمیشن کو خط
October 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الح نے  صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کی گرفتاری کو  ضمنی انتخابات سے قبل دھاندلی قرار دے دیا۔ راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ، خط میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پری پول دھاندلی ہے ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا لیکن آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کرلیا،عمران خان ہیلی کاپٹر کیس اور نندی پور اسکینڈل بڑے کیس تھے مگر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ  ضمنی انتخابات سے چند روز قبل شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے،حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ بھی ثابت ہوتا ہے۔