Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف کی ڈی جی خان آمد پر گو شہباز گو کے نعرے لگ گئے

شہبازشریف کی ڈی جی خان آمد پر گو شہباز گو کے نعرے لگ گئے
July 23, 2018
ڈیرہ غازی خان ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ڈیرہ غازی خان آمدپر  عوام کی جانب سے گو شہباز گو کے نعرے لگائے گئے ۔ مظاہرین نے شہباز شریف کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے بازی کی ، شہباز شریف کی گاڑی قریب  آدھے گھنٹے تک مظاہرین میں پھنسی رہی ۔ دوسری جانب قمبر کے علاقے بہرام میں پیپلزپارٹی کی ریلی   پہنچنے پر اہل علاقہ نے گو بلاول گو کے نعرے لگا دیئے ۔ مقامی نوجوان ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بلاول کی ریلی کے سامنے آگئے اور بلاول کے سامنے گو بلاول گو کے نعرے لگائے ۔ ادھر پیپلزپارٹی کی امیدوار نتاشہ دولتانہ  کو ووٹروں کو لبھانے کیلئے کھیتوں میں کام کرنا پڑ گیا ، وہاڑی کے حلقہ این اے 163سے  پیپلز پارٹی کی امیدوارووٹ مانگنےکھیتوں میں کام کرتی خواتین  کے پاس جا پہنچیں۔