Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف بغیر پروٹوکول ، نجی گاڑی میں نیب میں پیش ہوئے

شہباز شریف بغیر پروٹوکول ، نجی گاڑی میں نیب میں پیش ہوئے
January 22, 2018

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ بغیر پروٹول پرائیویٹ گاڑی میں نیب میں پیش ہوئے  ۔  اس موقع پر زناٹے بھرتی گاڑیاں ،سڑکوں کو خالی کرواتے ٹریفک اہلکار ، اور سیکورٹی پر مامور مستعد سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت کچھ بھی موجود نہ تھا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں انتہائی  خاموشی سے بغیر پروٹوکول کےپرائیویٹ  گاڑی میں  آئے ۔ ڈیڈھ گھنٹے سےزائد وقت تک آشیانہ اسکیم کے حوالےسے نیب کی 6 رکنی ٹیم نے سوالات کئے ۔

نیب آفس کے باہر صبح  سے موجود میڈیا ٹیمیں وزیر اعلیٰ کی آمد کی منتظر ہی رہیں  لیکن متضاد آرا اور  گومگو کی کیفیت کی وجہ سے وزیر اعلی کی آمد پر میڈیا ارکان بھی تذبذب کا شکار نظر آئے ۔

جس خاموشی سے وزیر اعلی پنجاب نیب آفس آئے تھے اسی خاموشی سے پرائیوٹ گاڑی میں بیٹھ کر  نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کے بعد چلے گے ۔