Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہبازشریف کی طرف سے ہتک عزت کےدعوےپر عمران خان 21 اگست کو طلب

شہبازشریف کی طرف سے ہتک عزت کےدعوےپر عمران خان 21 اگست کو طلب
July 21, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے  پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو  21 اگست کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ا ظفر سلطان نے  شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے  پر سماعت کی تو عمران خان کی جانب سے ان کوئی وکیل یا نمائندہ پیش نہیں ہوا. تعمیل کنندہ نے بتایا کہ عدالتی نوٹسز اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ پر بھجوا دیئے گئے ہیں۔عدالت نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے. اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف  کے وکیل ایڈووکیٹ مصطفی رمدے نے دلائل میں کہاکہ عمران خان نے  جھوٹے الزامات لگائے اور دعویٰ کیا کہ پانامہ کیس میں خاموش رہنے پر وزیراعلی کی جانب سے10ارب روپے کی پیشکش کی گئی. وکیل کے مطابق  یہ الزامات بے بنیاد ہیں اس حوالے سے عمران خان نے قانونی نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا

شہباز شریف کے وکیل نےیہ بھی نشاندہی کی  کہ عمران خان نے  سستی  شہرت کیلئے  وزیراعلی شہباز شریف  پر  بے بنیاد   الزامات لگائے. وکیل  نےنکتہ اٹھایا کہ عمران خان نے  نہ تو کوئی ثبوت  دیئے بلکہ اس سے  وزیراعلی پنجاب کی ساکھ متاثر ہوئی اور انہوں نے شہباز شریف شہرت کو بھی نقصان پہنچا۔

مصطفی رمدے نے  استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے پر 10ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم  دیا جائے.  عدالت نے دعوی پر عمران خان کو 21 اگست  کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔