Thursday, October 6, 2022

شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی

شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی
December 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 13 دسمبرتک کر دی گئی۔ 

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی۔

شہباز شریف نے بات کرنے کی اجازت طلب کی، پراسیکیوٹر کے بولنے پر شہباز شریف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بات کرنے دیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپریم کورٹ میری ضمانت کینسل کرانے گئےتوعدالت نے کہا شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا۔ عدالتی ریمارکس کے بعد نیب نےدرخواست مستردہونے کے شبہ پر ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑ نے کہا کہ نیب شہبازشریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا، پی ٹی آئی نے این اے 133 میں عوامی ردعمل کے خوف سے راہ فراراختیار کی۔

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔