Monday, December 11, 2023

شہبازشریف کو چار کڑے ہاتھوں میں‘ پانچواں گردن میں پڑےگا: پرویزالٰہی

شہبازشریف کو چار کڑے ہاتھوں میں‘ پانچواں گردن میں پڑےگا: پرویزالٰہی
March 15, 2016
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (قاف) کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین قانون پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کے بجائے وزیراعظم نے انہیں لالی پاپ دے دیا ہے۔ اس قانون کے تحت شہباز شریف کو چار کڑے تو ہاتھ میں پڑیں گے لیکن انہیں پانچویں کڑے کی فکر کرنی چاہئے جو ان کی گردن میں پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا عبیداللہ کے انتقال پر ان کے بھائی مولانا عبدالرحیم اور صاحبزادے اسد عبیداللہ سے تعزیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کے منافی کوئی بھی قانون نہیں بن سکتا۔ تحفظ خواتین کا قانون عجلت میں اور مشاورت کے بغیر بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے جب گھر گھر میں تھانے بن جائیں گے تو میاں بیوی میں صلح کون کروائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شریف برادران کا دامن صاف ہے تو نیب کو کیوں روک رہے ہیں۔ پنجاب کوئی مقدس گائے تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں سکولوں، ہسپتالوں کے فنڈز لگائے جا رہے ہیں۔