Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہبازشریف کو ایک بار پھر نیب کا بلاوا آگیا

شہبازشریف کو ایک بار پھر نیب کا بلاوا آگیا
April 19, 2020
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کو تمام حفاظتی اقدامت کیساتھ بائیس اپریل کودن بارہ بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کردیا گیا۔ شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی کہ کورونا وباء کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہوگئی اورشہباز شریف سے سوالات کے جواب انتہائی ضروری ہیں۔ نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر  سوشل ڈسٹینسنگ کے تحت نیب ٹیم مناسب فاصلے پہ رہتے ہوئے سوالات کرے گی۔ اثاثہ جات انکوائری کیس میں سترہ تاریخ کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا جس میں اہم سوالات کے جواب حاصل کرنے کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم شہباز شریف  کی جانب  سے کورونا وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش نہ ہونے کی پلی لی گئی۔ تازہ ترین طلبی نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔