Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف کا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، پارلیمنٹ میں متحدہ کاوشوں کو سراہا

شہبازشریف کا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، پارلیمنٹ میں متحدہ کاوشوں کو سراہا
November 15, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہبازشریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا، پارلیمنٹ میں متحدہ کاوشوں کو سراہا۔

اپوزیشن رہنماء شہبازشریف سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے، اپوزیشن قائدین سے پھر رابطے کئے، فضل الرحمن اور بلاول بھٹو کے علاوہ آفتاب شیرپاؤ، سردار اختر مینگل، سراج الحق سمیت دیگر قائدین سے بھی رابطہ کیا، پارلیمنٹ میں متحدہ کاوشوں کو سراہا۔

شہبازشریف بولے کہ اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اصولی مؤقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا، کالے قوانین کے خلاف اتحاد آئندہ بھی ایسے ہی بروئے کار آئے گا۔