Thursday, September 29, 2022

شہبازشریف کا دورہ کراچی، سردار اختر مینگل سے والد کی وفات پر تعزیت، فاتحہ خوانی

شہبازشریف کا دورہ کراچی، سردار اختر مینگل سے والد کی وفات پر تعزیت، فاتحہ خوانی
September 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف دورہ کراچی پر ہیں، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے، والد سردار عطا اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جمہوریت کے فروغ کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور عوام تک وسائل پہنچانے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کراچی میں پارٹی اجلاس کی صدارت اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔