Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف کا استعفیٰ مطالبہ تھا اور ہے ، قمر زمان کائرہ

شہبازشریف کا استعفیٰ مطالبہ تھا اور ہے ، قمر زمان کائرہ
January 15, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی 17 جنوری کو طاہر القادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا استعفیٰ مطالبہ تھا اور ہے ۔ وہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی تفتیش پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے پولیس کی کارکردگی بہت خراب ہے ۔ بچیوں کے تحفظ کیلئے اور سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف احتجاج ہوگا ۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ 16 جنوری کو ایکشن کمیٹی کےاجلاس   میں احتجاج کا اعلان کریں گے ۔  وزیراعلیٰ کااستعفیٰ ہمارامطالبہ تھا اور ہے ۔ وہ تفتیش پر اثرانداز ہوسکتے ہیں ۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزازاحسن نے کہا 17 جنوری کا احتجاج بہت اہم ہے ۔ شریف خاندان نے پولیس اور انتظامیہ کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے ۔

اعتزازاحسن نے کہا نواز شریف کی عدلیہ اور فوج کے خلاف بد زبانی انتہا پر ہےمگرعدالتوں نےہرزہ سرائی پر ابھی ہاتھ نرم رکھا  ہواہے۔