Wednesday, February 21, 2024

شہباز شریف کا اثاثے منجمد کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

شہباز شریف کا اثاثے منجمد کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ
December 26, 2019
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔   ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وکلاء کو درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی، احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل ایک دو روز میں درخواست دائر کر دیں گے۔ احتساب عدالت نے گذشتہ ماہ شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔