Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف ڈرامے بازی چھوڑیں، قصور متاثرین کی دادرسی کریں: چودھری پرویزالہٰی

شہبازشریف ڈرامے بازی چھوڑیں، قصور متاثرین کی دادرسی کریں: چودھری پرویزالہٰی
August 19, 2015
قصور (نائنٹی ٹو نیوز) ق لیگ کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شہباز شریف ڈرامے بازی چھوڑیں اور قصور متاثرین کی دادرسی کریں۔ نائنٹی ٹو نیوز سب سے پہلے واقعے کو منظرعام پر لایا اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سابق ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی قصور زیادتی اسکینڈل کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے حسین خان والا گاؤں پہنچے اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسین خان والا کا واقعہ افسوسناک ہے۔ زیادتی کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے نااہل وزیر زیادتی کے افسوسناک اور شرمناک واقعات کو اراضی تنازعہ قرار دے کر نہ صرف متاثرین کے جذبات سے کھیل رہے ہیں بلکہ ان کے زخموں پر نمک پاشی بھی کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک متاثرین پر درج مقدمات ختم نہیں ہوتے جے آئی ٹی کا کوئی فائدہ نہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے سب سے پہلے قصور زیادتی اسکینڈل کو منظرعام پر لانے پر نائنٹی ٹو نیوز کو خراج تحسین پیش کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے قصور زیادتی اسیکنڈل کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے اداروں کے فنڈز فوری بحال کیے جائیں۔