Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہبازشریف چیئرمین پی اے سی نہ رہے تو قائمہ کمیٹیاں نہیں چلنے دینگے، ن لیگ

شہبازشریف چیئرمین پی اے سی نہ رہے تو قائمہ کمیٹیاں نہیں چلنے دینگے، ن لیگ
February 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز )مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے پر پارلیمان اور قائمہ کمیٹیاں نہ چلنے کی دھمکی دے دی ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر شہبازشریف چیئرمین پی اے سی نہ رہے تو نہ چلے گی پارلیمان اور نہ چلنے دیں گے قائمہ کمیٹیاں ، شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں آسکتے ، انہوں نے اسپیکر کی تضحیک کرکے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا ہے ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر دم ہے تو شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کے عہدے سےہٹا کر دکھائیں ، حکومت ناکام ہو گئی اور سازش کرکے پارلیمان کو بھی فیل کرنا چاہتی ہے تاکہ ان سے  ناکامی کا سوال نہ  کیا جا سکے ۔