Sunday, October 2, 2022

شہبازشریف نے 870افراد کو قتل کیا، پنجاب پولیس کو تباہ کر دیا، عمران خان

شہبازشریف نے  870افراد کو قتل کیا، پنجاب پولیس کو تباہ کر دیا، عمران خان
لاہور( 92 نیوز ) عمران خان کی انتخابی مہم جاری ہے ، عمران خان نے آج بھی  کئی سیاسی طوفانی دورے کئے ۔جھنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے  شہباز شریف  پر 870افراد کے قتل کا الزام  لگا دیا  اور کہا کہ شریفوں نے پولیس کو تباہ کر دیا ، تیس سال سے جن لوگوں نے حکمرانی کی انہیں شکست دیں گے ، مغربی ممالک کی جمہوریت ہم سے آگئے نکل گئی ، نئے پاکستان میں سب سے پہلے بلدیاتی نظام ٹھیک کریں گے ۔ عمران خان نے جھنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہت میں جو پسند آجائے اس کی جانب تھیلی پھینک دی جاتی ہے جب کہ باقیوں کو محروم رکھا جاتا ہے مگر جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا    ، لاہور کے بادشاہوں کو کیا پتہ جھنگ کے لوگوں کی ضروریات کیا ہیں ، ملتان میں شہبازشریف نے 60ارب سے میٹرو بنانے کا فیصلہ کر لیا ، بسیں خالی چل رہی ہیں ، اگر ملتان میں صحیح بلدیاتی نظام ہوتا تو فیصلہ وہ کرتے ملتان کو کیا چاہئے، لاہور سے ملتان پر فیصلہ مسلط نہیں ہونا تھا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا سالانہ ڈویلپمنٹ بجٹ 635 ارب روپے ہے ، اس میں سے 350 ارب روپے لاہور پر لگا دیا جاتا ہے ، وہ پیسہ بھی وہاں لگاتے ہیں جہاں انکو کمیشن ملے ، یہ عوام کا حق ہے ہم انہیں چھوٹے چھوٹے کاروبار دیں، گھر بنا کر دیں۔ جھنگ کے بعد کپتان نے فیصل  آباد کا رخ کیا اور سیاسی مخالفین پر  تنقید کا سلسلہ جاری رکھا،کہادس سالوں میں دو جماعتوں نے چارٹر آف مک مکا کیا۔