Tuesday, September 17, 2024

کراچی شہبازشریف تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے، پرویز مشرف کے بھی کاغذات نامزدگی جمع

کراچی شہبازشریف  تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے، پرویز مشرف کے بھی کاغذات نامزدگی جمع
June 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سابق خادم اعلیٰ پنجاب ایک ہی دن میں دو قلا بازیاں کھا گئے ، شدید تنقید کےبعد کراچی سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ 24 گھنٹے میں ہی واپس لے لیا، ادھر بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے قسمت آزمائیں گے ۔  سابق صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے کراچی سے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ 24 گھنٹے سے بھی پہلے واپس لے لیا، رانا مشہور نے سابق خادم اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، شہباز شریف حلقہ این اے 248 ، 249 اور 250 سے الیکشن لڑیں گے۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پنجاب کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود  نے  جمع کرائے ۔ دوسری جانب  جیالوں کے جواں سالہ قائد بھی پہلی بار قسمت آزمائیں گے، بلاول بھٹو این اے 200 اور 246 سے الیکشن لڑکر دکھائیں گے، شہلا رضا این اے 243 پر کپتان کے مد مقابل آئیں گی۔ پرویز مشرف نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، ان کے کاغذات پیر زبیر احمد نے جمع کرائے، سابق فوجی سربراہ کو فاروق ستار، عارف علوی اور مصطفی کمال کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بھی الیکشن اکھاڑے میں اترنے پر آمادہ ہوگئے، این اے 254 اور 255 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔