Friday, March 1, 2024

شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تاخیر ملی بھگت قرار دے دی

شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تاخیر ملی بھگت قرار دے دی
April 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دو ہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار دے دی۔ شہباز شریف نے کہا رپورٹ میں تاخیر 100 ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق اور اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔ تمام فیصلوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں۔ حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی صاحب کا اعترافِ جرم ہے۔ چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔ عوام جانتی ہے کہ ان کے آٹے چینی پر ڈاکہ کس نے ڈالا ۔ کسی مزید انکوائری اور فرانزک کی ضرورت نہیں۔ انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں۔ کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمیشن کے رکن بھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بولے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔