Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہبازشریف نے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ان کے خلاف جےآئی ٹی بننی چاہیے: پرویز الہیٰ

شہبازشریف نے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ان کے خلاف جےآئی ٹی بننی چاہیے: پرویز الہیٰ
July 23, 2017

لاہور(92نیوز)سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلٰی شہباز شریف پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پنجاب کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بننی چاہئے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں نیوزکانفرنس سے خطاب میں چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب کے منصوبوں میں کرپشن کی نشاندہی کی۔ انہوں نے میاں شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ہر منصوبے میں کرپشن کی جس پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے تو کچا چٹھا سامنے آجائے گا۔ چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ دانش سکول کھولنے والوں نے صوبے میں تعلیم کا معیار گرادیا ہے ہمارے دور میں لٹریسی ریٹ 62 فیصد تھا اورہرہسپتال میں مفت علاج ہوتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف اور چودھری نثار، نواز شریف کو نہیں چھوڑیں گے۔