لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان پرایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو قوم کاہاتھ اوران کا گریبان ہوگا۔
لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتھے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ پنجاب کابینہ، اسمبلی اور صوبے کے بارہ کروڑ عوام کو جواب دہ ہیں۔
تین ارب روپے کی کک بیکس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ مجھ پرملتان میٹروبس منصوبے میں تین ارب روپے کی کرپشن کاالزام لگایاگیا۔ تین ارب روپے کی کک بیکس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ کبھی کیپیٹل لیٹرپردستخط نہیں کئے۔ ہم نے چھ ارب روپے بینکوں کواداکئے۔ غلط بیانی افسوسناک ہے۔
خان صاحب ہوش کے ناخن لیں اور الزامات نہ لگائیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف اورپارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لئے چنا ان کا شکرگزارہوں۔