شہبازشریف نے زلزلے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کی مالی مدد کا اعلان ، پنجاب میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کو 5 لاکھ روپے فی کس دیئے جائینگے جبکہ شدید زخمیوں کی ایک، ایک لاکھ روپے فی کس مالی مدد کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلے سے صوبہ پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کےلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے ، ورثا کی پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امداد کی جائے گی جبکہ زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔