Wednesday, February 21, 2024

شہبازشریف نے توہین عدالت، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواستیں واپس لے لیں

شہبازشریف نے توہین عدالت، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواستیں واپس لے لیں
May 24, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے توہین عدالت اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواستیں واپس لے لیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواستیں واپس لینے کی مخالفت کی۔

اپوزیشن رہنماء شہبازشریف اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کریں گے۔