Tuesday, August 16, 2022

شہبازشریف نے آخر میں مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے ، شیخ رشید

شہبازشریف نے آخر میں مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے ، شیخ رشید
August 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف نے آخر میں مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو کہنا چاہتا ہوں سیاست میں تبدیلی آ رہی ہے اور عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔ حزب اختلاف کو یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ شہباز شریف مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں اورانہوں نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے درخواست ابھی تک نہیں دی ہے،

 شیخ رشید نے کہا میں لندن سے نہ بانی ایم کیو ایم کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نواز شریف کو لاسکتا ہوں۔ شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ داسو واقعے کو دفتر خارجہ ڈیل کر رہا ہے اور افغان سفیر کی بیٹی کیس پر افغان تفتیشی ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔ موجودہ حکومت ڈیموں کے حوالے سے بہت کام کر رہی ہے اور آئندہ 15 سال میں پانی کے مسائل درپیش ہوں گے۔