Saturday, December 3, 2022

شہبازشریف ، نواز شریف سے بڑے چور ہیں ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

شہبازشریف ، نواز شریف سے بڑے چور ہیں ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
لاہور ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف ، نواز شریف سے بڑے چور ہیں ، بحالی کے نام پر ریلوے اسٹیشنوں کو تباہ کر دیاگیا، جہیز میں ڈاکوؤں اور چوروں کا چھوڑا ہو امال ملا ہے ، ٹریک پر کرکٹ کھیلنے والے بچوں کے والدین کو پکڑیں گے، ریلوے ٹریک کے قریب تمام اسکولز اور گراؤنڈز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شیخ رشید نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کافی اہم فیصلے کئےہیں ،  ہماری آمدن 5.7 بلین ہوتی تھی مگر اب 6.1  بلین ہو گئی ہے ۔گزتہ 50 روز میں آمدن میں ایک بلین کا اضافہ ہو گیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  کراچی سے دھابے جی تک مزدوروں کے لیے ایک ٹرین ،دوسری ٹرین کراچی سے حیدرآباد کے درمیان شٹل سروس چلے گی،ہم نے ریلوے کی پسینجر کپیسٹی کے معاملے پر بحث کی ہے  جبکہ ہم  بولان ایکسپریس  کے کرایوں میں  30 سے 40 فیصد کمی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی ایکسپریس، گرین لائن، تیز گام میں وائی فائی لگانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ  30 تاریخ سے گرین لائن میں فری وائی فائی کی سہولت دیں گے ۔ فریٹ ٹرینوں کو ہم 8 سے 15 پر لے کر جائیں گے ، پسینجر کوچز ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ماہانہ  100 کوچز کی مرمت کریں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ کراچی، سکھر، لاہور، روہڑی، اور راولپنڈی میں وائی فائی کی ابتداء کی جا رہی ہے،،30 اکتوبر تک تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر وائی فائی کی سہولت دے دیں گے۔سارے انجنوں کے ساتھ  ٹریکنگ سسٹم لگانے لگے ہیں ،اس سسٹم سے پتا لگے گا کہ کتنا پیٹرول مختلف ٹرینوں میں استعمال ہوتا ہے۔