Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف، قائم علی شاہ، فواد حسن فواد کے نام ای سی ایل میں شامل

شہبازشریف، قائم علی شاہ، فواد حسن فواد کے نام ای سی ایل میں شامل
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے شہبازشریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔ تینوں کے نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

ان کے خلاف متعدد مقدمات کی وجہ سے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ روشن پروگرام میں قائم علی شاہ کو نیب کیس کا سامنا ہے جب کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔

ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے شہبازشریف کا نام ای سی ایل پرڈالنا عمران صاحب کی ترجیح ، مہنگائی ، بے روزگاری اور معیشت ٹھیک کرنا ترجیح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ نام ای سی ایل پرڈالیں اور بجلی، گیس، ادویات مافیاز اور اپنے اے ٹی ایمز کو این آراو دیں۔ مزید کہا کہ عمران صاحب باتیں نہ کریں، اپنے نمبرز پورے کریں۔