شہبازشریف سے تاجروں کے دونوں دھڑوں کی ملاقات
لاہور(92نیوز)ودہولڈنگ ٹیکس کےمعاملےپرتاجروں کومنانےکےلیےوزیراعلی پنجاب نےکمرکس ،آل پاکستان انجمن تاجران کےدونوں دھڑوں سے ملاقات کرکےتحفظات سےآگاہی حاصل کی۔
تفصیلات کےمطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج میں سرگرم آل پاکستان انجمن تاجران کے دونوں دھڑوں نےایوان وزیراعلی میں الگ الگ میاں شہبازشریف سے ملاقات کی ۔ ذرایع کے مطابق ملاقات کے دوران ہی شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے فون پر رابطہ کیا اوران سے کہا کہ تاجر مسلم لیگ ن کے دست و بازو ہیں ود ہولڈنگ ٹیکس پر ان کے تحفظات دور کئے جائیں ۔
وزیر اعلی پنجاب نے تاجروں کی جانب سے سات اکتوبر کو ہڑتال اور تیرہ اکتوبر کو ایف بی آر کے دفاتر کے گھیراؤ کی کال واپس لینے کی بھی اپیل کی تاجروں کی جانب سے اسے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مذاکرات میں کامیابی سے مشروط کیاگیا۔