Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہبازشریف رہائی کے بعد اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

شہبازشریف رہائی کے بعد اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
February 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور اپنے گھر پہنچے۔ شہباز شریف اسلام آباد سے فلائٹ پی کے 385 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ شہباز شریف کی آمد پر ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے  جبکہ لیگی کارکنوں نے ان کی آمد پر شاندار استقبال اور  ان کے حق میں نعرے بازی کی۔ شہباز شریف نےٹویٹ  میں گھر پہنچنے کا پیغام دیا اور سب  کی محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف کو آشیانہ اور آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر اکتوبرمیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکوں پہ ضمانت دی۔ شہباز شریف پچاس روز سے منسٹر انکلیو میں تھے جسے سب جیل  بنایا گیا تھا۔