شہبازشریف اور آصف زرداری میثاق معیشت کیلئے تیار ہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا شہباز شریف اور آصف زرداری میثاق معیشت کیلئے تیار ہیں۔ ڈیل کیلئے شہبازشریف اور فریال بی بی بہتر آپشن ہیں۔
شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ اب ڈیل نہیں ہے، ڈھیل کی لڑائی ہے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں کسے کتنی ڈھیل ملتی ہے؟ جلد پتہ چلے گا۔
شیخ رشید بولے جھاڑو پھر گیا ہے اب پوچا پھر رہا ہے۔ ڈھیل کا فیصلہ ایک مہینے میں ہو جائے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا ابھی میں نے صرف ٹریلر چلایا ہے فلم نہیں چلائی۔ انہوں نے افسروں کو بھی الٹی میٹم دیا کہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔